جعلی معلومات کا الزام، اینکر پرسن آفتاب اقبال کیخلاف مقدمہ

لاہور (خصوصی رپورٹ )پاک بھارت جنگ کے دوران جعلی معلومات پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن آفتاب اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سوشل میڈیا اکاوٓنٹ سے اداروں کے خلاف مواد شیئر کرنے پر سوشل ایکٹویسٹ فلک جاوید کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے درج کئے گئے مقدمات کے مطابق ،آفتاب اقبال اور فلک جاوید کی غلط معلومات سے لوگوں میں تشویش پھیلی،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمات کے اندراج کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا۔