سکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ کی جائے،مریم نواز

 میرے کسی  دورے کے باعث کسی مارکیٹ، دکان یا کاروبار کو بند نہ کیا جائے، ہدایات جاری،کسی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے،دورہ کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے
تمام سکیورٹی انتظامات خفیہ اور عوام کیلئے غیر محسوس رکھے جائیں، تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ہدایات جاری ، افسران اور سیاسی عہدیداران کو بھی پابندی کی ہدایت
 لاہور(سپیشل رپورٹر):وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث کسی مارکیٹ، دکان یا کاروبار کو بند نہ کیا جائے، ہدایات جاری،کسی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے،دورہ کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سختی سے ہدایت جاری کی ہیں کہ سکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ کی جائے،  مارکیٹ، دکان،گلی یا کاروبار کو بند نہ کیا جائے،تمام سکیورٹی انتظامات خفیہ اور عوام کیلئے غیر محسوس رکھے جائیں، تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، جاری کئے گئے مراسلے میں پنجاب بھر کے تمام ذمہ دار افسران اور سیاسی عہدیداران کو بھی پابندی کی ہدایت کی ہیں۔