ایران سے ٹرکوں کی آمدورفت میں مشکلات کو دور کیا جائیگا: عبدالعلیم خان

ایران پاکستان سے گوشت اور مکئی کی خرید میں گہری دلچسپی رکھتا  ہے:  ایرانی سفیر  کی ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن)  وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان  نے  کہا پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے امکانات موجود ہیں اور اس مقصد کے لیے ایران سے ٹرکوں کی آمدورفت میں حائل مشکلات کو دور کیا جائے گا۔وفاقی وزیر سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ۔  ملاقات  پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  پاک ایران تعلقات گزشتہ 40 برسوں کی بلند ترین سطح پر ہیں ۔ اور انہوں نے وزرائے ٹرانسپورٹ کی علاقائی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران پاکستان سے گوشت اور مکئی کی خرید میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں حالیہ عرصے میں نمایاں بہتری آئی ہے