مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہی عوام کو ریلیف دینا ہے: نواز شریف
جاتی عمرہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح مہنگائی کی شرح میں مزید کمی اور بالخصوص غریب طبقے کو ایسا ریلیف فراہم کرنا ہے جو عوام کو عملی طور پر محسوس ہو،نواز شریف نے معاشی استحکام کی ہدایت کی
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی، جس کے بعد شہباز شریف جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔نواز شریف نے کہا کہ شہباز صاحب، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہی عوام کو ریلیف دینا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ایسی پالیسیاں بنائے جن سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں نیچے رہے، مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جس کا ڈائریکٹ ریلیف عوام کو پہنچے۔: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اختلافات کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی بنیادی ترجیح مہنگائی کی شرح میں مزید کمی اور بالخصوص غریب طبقے کو ایسا ریلیف فراہم کرنا ہے جو عوام کو عملی طور پر محسوس ہو۔اس موقع پر نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو معاشی استحکام کے لیے جاری اقدامات مزید تیز کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔