شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

 وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے مولانا کی تیمارداری، ان کی صحت کیلئے دعا بھی کی،موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کی جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اسلام  آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ تشریف لائے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری کی  اور ان کی صحت کیلئے دعا بھی کی۔مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال اور عطاء￿ اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے