گٹروں کے ڈھکن کالیول برابر نہ ہونیکا نوٹس)سڑک بننے کے بعد کھدائی یا توڑ پھوڑ پر پابندی عائد دکانداروں سے بلااجازت چارجز نہ لئے جائیں:مریم نواز

وزیراعلیٰ  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس‘  روڈسائیڈ سائینج  اور لین مارکنگ ‘  ہرنئی سڑک کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے کی ہدایت‘ہر منصوبے کی ٹائم لائن طلب کرلی
  عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے ،  ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرکے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں:وزیراعلی
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ ہر ڈویژن کے اون سورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا۔لاہور،ملتان، بہاولپور، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد کے او ایس آر پراجیکٹس پیش، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔ دورویہ روڈز تعمیر و توسیع، کارپٹنگ، فٹ پاتھ، کیٹ آئی،کرب سٹون، لین مارکنگ،روڈ سائیڈ ڈرینج پراجیکٹ میں شامل ہے ۔نکاسی آب، سمال سٹیڈیم، سپورٹس ایرینا، بیوٹیفکیشن، ڈسپوزل سٹیشن کی سولرائزیشن کے پراجیکٹ شامل ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس لیا اور روڈز پر مین ہول کا لیول سڑک کے برابر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دکانداروں سے کسی بھی قسم کے چارجز بلااجازت وصولی سے روک دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہرنئی روڈز کے اطراف میں سٹینڈرڈ سائٹ ڈرینج بنانے ، روڈسائیڈ سائینج اور لین مارکنگ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر منصوبے کی الگ الگ ٹائم لائن طلب کر لی۔ اجلاس میں لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی، ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ، لوئر مال، لارنس روڈ، کیوئنز روڈ، بینک روڈ شامل کیاگیا۔اجلاس میں بتایاگیا کہ لکشمی چوک کی بیوٹیفکیشن، میٹرو ٹریک اور پلرز پر آرٹ ورک ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک کی بیوٹیفکیشن، صفائی، شجرکاری اور میورل پینٹنگ کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز پراجیکٹس کو مکمل طور پر ڈسٹ فری کرنے کا حکم دیا ہے ۔لاہور کی مضافاتی دیہی روڈز کی تعمیرو توسیع کے پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی  ۔وزیراعلی نے کہا انہیں عوام کو درپیش مشکلات کا انہیں بخوبی اندازہ ہے، اس لئے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مقررہ ٹائم لائن کسی صورت آگے نہیں جانی چاہیے، شہریوں کو مزید تکلیف نہیں ہونی چاہیے، لہذا ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرکے منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔