لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس کے تحت کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 19 مقدمات درج کرتے ہوئے07 افرادکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز 382 افراد کو 07 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 12، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 315، صنعتی سرگرمی پر 02، اینٹوں کے بھٹوں کی 02 اور دیگر 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 1700 ملزمان گرفتار، 1826 مقدمات درج کئے گئے،19291 افراد کو مجموعی طور پر 03 کروڑ، 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، 1247 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔