راولپنڈی سے گوجرانولہ پہنچنے والی بچی ماں کے حوالے

 لاہور(کرائم رپورٹر)ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر کی بڑی کامیابی راولپنڈی سے غلط بس میں سوار ہوکر گوجرانولہ پہنچنے والی بچی کو بحفاظت ماں کے حوالے کر دیا گیاترجمان سیف سٹیز کے مطابق بچی بس میں سوار ہو کر کسی انجان علاقے میں پہنچ گئی، بچی کے والدین نے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں رابطہ کیا۔والدہ نے بتایا کہ بچی ہمارے ساتھ رابطے میں ہے لیکن وہ سہمی ہوئی ہے اور بہت پریشان ہے، ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر کی میرا پیارا ٹیم نے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بچی اور اس کی والدہ سے گروپ کال کی۔ایڈریس معلوم ہونے پر گجرانوالہ کے متعلقہ تھانے سے لیڈی پولیس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ میرا پیارا ٹیم نے بچی کی والدہ کو اس کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے گجرانوالہ پہنچنے کی درخواست کی۔ پولیس نے بچی کو تصدیق کے بعد باحفاظت والدہ کے حوالے کر دیا۔ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ شہری کسی
 لاوارث بچے یا بزرگ کی اطلاع 15پر کال کر کے 3کا بٹن دبا کر ہمیں اطلاع دیں۔