سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے لڑکے کی جان بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا
شاہ زیب روزگار کی تلاش میں لاہور آیا ،گھریلو مسائل کے باعث خودکشی کی کوشش کی
: لاہور(کرائم رپورٹر)گوجرانولہ کے رہائشی نوجوان نے خودکشی کرنے کے لیے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دی ،سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے لڑکے کی جان بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے رہائشی شاہ۔زیب نامی نوجوان خودکشی کرنے کی لیے دریائے راوی میں کود گیا اس دوران موقع پر موجود سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے اسے کودتا دیکھ کر فوری اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا کر اسے بچا کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا شاہ زیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ گجرانوالہ کا دو روز قبل روزگار کی تلاش میں لاہور آیا تھا اس نے گھریلو مسائل کے باعث خودکشی کی کوشش کی ہے