دونوں ملزم گرفتار ، مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چرا کر فرار ہوئے تھے: پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر)نوکری سے برخاست بھائی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ مل کر چور گینگ بنا لیا۔پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل گلبرگ اور ماڈل ٹائون سے موٹرسائیکلیں چرا کر فرار ہوئے تھے۔ ماڈل ٹائون پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گروہ کو ٹریس کرکے رائے ونڈ سے حراست میں لیا۔ملزموں نے اعتراف کیا کہ بڑے بھائی کو فیکٹری سے فارغ کیا تھا جس کے بعد اپنا گینگ بنا لیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم احسن چوری اور ڈکیتی کے 6 مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزموں سے چوری شدہ 2موٹر سائیکلیں، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔