سارہ احمد کا کولمبیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز

لاہور (کرائم رپورٹر )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نیکولمبیا میں پہلی مرتبہ بچوں کے خلاف استحصال کے خاتمے کیلئے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا، کانفرنس کا انعقاد حکومت کولمبیا کی جانب سے سویڈن کی حکومت، یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے عالمی کانفرنس میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اور عہد نامے پیش کئے۔ کانفرنس میں 143 ممالک کے وزرا نے شرکت کی۔