لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)واہگہ بارڈر کے قریب سکیورٹی الرٹ کی ایڈوائزری جعلی نکلی۔ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق واہگہ بارڈر یا ملحقہ علاقوں میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، جعلی ایڈوائزری میں ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی، گرین سٹی کا بھی ذکر تھا۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا کا کہنا تھا خبروں کی تصدیق ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے اس نمبرپر03070002345 کریں۔