بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 سیاح ہلاک

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے علاقے اترا کاشی میں واقعہ پیش آیا، وزیراعلی کا اظہار افسوس
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اتر کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے۔ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔