حادثے کے وقت علاقے میں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم تھی
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی ریاست اتر آکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطا بق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع رودرا پریاگ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ۔ہیلی کاپٹر آریان ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا تھا، جو کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گوری کند اور تری جوگی نارائن کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔حادثے کے وقت علاقے میں دھند اور خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم تھی۔وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو ٹیموں کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔