اسلام آباد(آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف وکلاء میدان میں آگئے ، پاک فوج کی حمایت کیلئے وکلاء کی سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ ہاوس تک ریلی نکالی گئی ،وکلاء کی بڑی تعدادنے ریلی میں شرکت کی ،پاکستان بار، سپریم کورٹ بار ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار سمیت دیگر وکلاء تنظیمیں ریلی میں شریک تھیں اس دوران وکلاء وکلاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اورپاک فوج قدم بڑھاو قوم آپ کے ساتھ ہیں کے نعرے لگاتے رہے