لاہور(کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کی قیادت پر ایک اور مقدمہ پاکستان زندہ باد ریلی نکالنے پر درج کرلیا گیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت پر ایک اور مقدمہ پاکستان زندہ باد ریلی نکالنے پر تھانہ لیاقت آباد میں درج کرلیا گیالیاقت آباد پولیس نے ریلی نکالنے کے دو روز بعد مقدمہ درج کرلیامقدمہ میں شیخ امتیاز، اعظم نیازی، یوسف سمیت 50 نامعلوم لوگوں نامزد ہیں ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر جلائے، روڈ بلاک کیا اور خوف و ہراس پھیلایا