افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر پاکستان کو مجبوراً خود ایکشن لینا پڑا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان خطے میں امن کیلئے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے،ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی ہے فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا ۔رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرا ت کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، تاہم حتمی فیصلے متعلقہ فریقین نے خود کرنے ہیں، پاکستان ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی مسائل کے حل کا موثر ذریعہ سمجھتا ہے۔دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پار دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی بارہا نشاندہی کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر پاکستان کو مجبورا خود ایکشن لینا پڑا