شہریوں کو لائن آف کنٹرول اور قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی
اسلام آباد(آن لائن)امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں انہیں لائن آف کنٹرول اور قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ امریکی شہری اگر کسی تنازع والے علاقے میں ہیں تو فورا وہاں سے محفوظ مقامات پر جائیں ۔امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ ہم تمام تر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کراچی لاہور اور پشاور میں قونصل خانے مکمل فعال ہیں۔سفری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو لائن اف کنٹرول اور قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی جاتی ہے۔ امریکی شہری اگر کسی تنازع والے علاقے میں ہیں تو فورا وہاں سے محفوظ مقامات پر جائیں ۔ اگر امریکی شہری تنازع والے علاقے سے نکل نہیں سکتے تو وہیں محفوظ پناہ لیں۔