واشنگٹن (آئی این پی)مشرقِ وسطی میں امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطی کے 12 ممالک کے امریکی سفارت خانوں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ الرٹ ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پر جاری کیا گیا۔سیکیورٹی الرٹ میں اردن، عراق، ایران، یمن، لبنان اور شام سمیت خلیجی ممالک شامل ہیں۔