پاکستان اور بنگلادیش ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور بنگلادیش ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیریز میں نعیم الرشید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ آن فیلڈ امپائر کے طور پر کماردھرماسینا، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، غازی سہیل، تنویراحمد اور مسعود الرحمان مقرر کیے گئے ہیں۔سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں باہمی مقابلے کے لیے تیار ہیں۔