شاہدرہ کے قریب جوتے کے کارخانے میں آگ، لاکھوں روپے کا مالی نقصان

شاہدرہ کے قریب جوتے کے کارخانے میں آگ، لاکھوں روپے کا مالی نقصان

شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے قریب واقع ایک جوتے بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا۔ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس کے نتیجے میں آگ مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور قریبی عمارتیں محفوظ رہیں۔واقعے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے، اور متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔