قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس آج ہوگا

قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس آج ہوگا

شہباز شریف، وزیراعظم پاکستان، نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اجلاس دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا اور اس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، جس میں اسکول و کالجز کی کلاسز آن لائن کرنے اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی شامل ہو سکتی ہے۔