بچی چانن زاہرہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ملزم علی دانیال موقع سے فرار
شیر گڑھ (آئی این پی) شیر گڑھ میں مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ شیرگڑھ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا افسوسناک واقعہ محلہ پرائمری سکول شیرگڑھ میں پیش آیا۔شور سن کر اہل محلہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے توبچی چانن زاہرہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ملزم علی دانیال موقع سے فرارہوگیااوروالدہ آمنہ بی بی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مریض بتایا جاتا ہے،مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت تھانہ شیرگڑھ میں درج کیاگیاہے۔