خواتین ججز کا عالمی دن 10مارچ کو منایا جائے گا

  اسلا م آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین ججز کا عالمی دن 10مارچ کو منایا جائے گا جس کا مقصد عدالتی امور چلانے والے اداروں میں خواتین کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عدلیہ کے شعبے میں دنیا بھر میں خواتین کی نمائندگی کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سال2022ء میں ہر سال10مارچ کو خواتین ججز کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیاتھا۔