ایاٹا نے پی آئی اے کا انٹرنیشنل آپریشنل اینڈ سیفٹی آڈٹ کا آغاز کردیا

کراچی (خصوصی رپورٹ )انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا نے پی آئی اے کا انٹرنیشنل آپریشنل اینڈ سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا انٹرنیشنل سیفٹی آڈٹ 11 جون تک ہوگا۔ ایاٹا اس بار پی آئی اے کا رسک بیسڈ آڈٹ کر رہا ہے۔ائیرلائن میں سیفٹی منجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور عمل درآمد کا آڈٹ ہوگا۔ ایاٹا کی ٹیم پی آئی اے کے تمام شعبوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔