کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا ، بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام کے فیصلے کے برعکس اقدام کے نتائج پر بات کی ہے، شازیہ مری کی وضاحت
نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے وزیر اعظم کو اتنی خاموشی کیوں عزیز ہوگئی ؟ ، وفاقی کابینہ ایک شتر بے مہار کابینہ ہے جس کا جو دل چاہتا ہے بیان دے دیتا ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے سندھ کے عوام کے اس فیصلے کے برعکس اقدام کے نتائج پر بات کی ہے۔ایک انٹرویو میں شازیہ مری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد کے بعد نئے صوبے کی بات پر فل اسٹاپ لگ جانا چاہیے تھا، کیوں کہ سندھ اسمبلی متعدد بار کہہ چکی ہے کہ اسے سندھ میں تقسیم نہیں چاہیے، ایسے میں بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام کے اس فیصلے کے برعکس اقدام کے نتائج پر بات کی ہے۔ شازیہ مری نے موجودہ ملکی صورت حال واضح کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کولیپس اور نئے صوبوں کی بات ہم نے نہیں کی ہے، یہ باتیں انھوں نے کی اور ہم نے تو صرف اس پر رائے دی، کیوں کہ صوبوں سے متعلق آئین میں طریقہ کار وضع ہے، یہی بات بلاول بھٹو نے کی۔شازیہ مری نے کہا بلاول بھٹو نے سندھ اسمبلی کی قرارداد سے متعلق بات کی، اسمبلی نے متعدد بار اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا تقسیم نہیں چاہیے، کیا ہمیں اب اپنی رائے دینے کا بھی حق نہیں دیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے عوام کے فیصلے پر فیصلہ مسلط کیا گیا تو پھر ردعمل تو آئے گا، بلاول نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے، جہاں اپوزیشن نے بھی کہا کہ صوبے کی تقسیم نہیں چاہتے، بلاول نے اپنی رائے دی تو یہ ہمارا جرم تو نہیں ہو سکتا۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا ملک میں غیر جمہوری لوگوں نے ریفرنڈم کو استعمال کیا، ریفرنڈمپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے غلام تو نہیں، غلام ایسے ہوتے ہیں کہ کسی بات پر اپنا نقطہ نظر پیش نہیں کر سکتے۔ ایک انٹرویو میں پلوشہ خان نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں تھی تو ہمارے بھی اتحادی تھے، ہمارے اتحادی باتیں کرتے تھے لیکن ہم نے ان کو ساتھ چلایا، اس ملک میں جو طے کر لیا جائے وہ ہوتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔پلوشہ خان نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت میثاق جمہوریت کا غیر مکمل ایجنڈا تھا، نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف کو اتنی خاموشی کیوں عزیز ہوگئی ہے؟ وفاقی کابینہ ایک شتر بے مہار کابینہ ہے جس کا جو دل چاہتا ہے بیان دے دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نظام کے کولیپس اور نئے صوبوں کی بات کیا ہم نے کی ہے؟ یہ کیسی کابینہ ہے کہ وزرا جو دل چاہے بیان دیتے رہیں، مسلم لیگ ن کی خاموشی آگ پر تیل ڈالنے والی بات ہے، نئے صوبوں کیلئے ایک طریقہ کار طے ہے تو شارٹ کٹ نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے وفاق کی ایڈوائز پر گورنر لگا، گورنر کو مستعفی کرنا ہے تو کر لیں شاید وہ مستعفی ہو جائیں،(ن) لیگ کے ساتھ چلنے کا جواز ڈھونڈیں گے تو مشکل سے ہی نظر آئے گا۔