بھارتی ریاست تلنگانہ میں گرمیوں کی چھٹیوں میں15جون تک توسیع

حیدرآباد دکن(آئی ا ین پی ) بھارتی ریاست  تلنگانہ  میں حکومت نے  ریاست بھر میں اسکولوں کے دوبارہ آغاز کی تاریخ  موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطاق حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پہلے تمام سرکاری اور نجی اسکول 12 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم انتظامی وجوہات اور مسلسل تعطیلات کے پیشِ نظر نئی تاریخ 15 جون مقرر کر دی گئی ہے