قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں  نے جامع معاہدے کے ذریعے دیرپا امن کے حصول کی کوششوں پر اتفاق  کیا
دوحہ(آئی این پی )قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔غیرملکی خبر  ر ساںا دارے کے مطابق دونوں رہنمائو ں نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا جائزہ لیا۔دوران گفتگو لبنان کی تازہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، قطری وزیر اعظم نے کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں  نے جامع معاہدے کے ذریعے دیرپا امن کے حصول کی کوششوں پر اتفاق کیا