فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 32 افراد ہلاک ، عمارتیں منہدم

زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی‘درجنوں افراد زخمی ‘متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا 
منیلا(آئی این پی )فلپائن میں 7.8شدت کے طاقتور زلزلے نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 32افراد  ہلاک  اور  درجنوں زخمی ہوگئے، زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں،سونامی وارننگ جاری  کردی گئی ۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈوانا کے قریب تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔  زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 7:40 بجے کے قریب آیا۔شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشات برقرار ہیں‘ فلپائنی حکام کے مطابق 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا