چترال(خصوصی رپورٹ ) لوئر چترال میں ریسکیو 1122 نے فلیش فلڈ کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق شدید مون سون بارشوں کے باعث آنے والے فلیش فلڈ اور ملبے کے ریلے سے دروش تا اشیرات شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئی مسافر گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں فوری اور موثر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 200 سے زائد مسافروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا