لاہور : اے آئی ڈرون ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم کا آغاز

جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ، کن دیگر مسائل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی:سی ٹی اوسید عبدالرحیم شیرازی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، ٹریفک جام کی بروقت نشاندہی اور روڈ انجینئرنگ کے
 مسائل کے مستقل حل کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) بیسڈ تھرمل ڈرون ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ، کنجیشن اور دیگر مسائل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ ٹریفک جام کی اطلاع ملتے ہی ڈرون فوری طور پر موقع پر پہنچ کر رکاوٹ کی وجوہات کا جائزہ لے گا، جس سے بروقت فیصلے اور فوری کارروائی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی تجزیاتی نظام ٹریفک رکاوٹوں کی بروقت نشاندہی کرے گا