پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کا سولر سسٹم کنکشنز کی بلنگ پر یو ٹرن

 اضافی پینلز لگا کر بجلی بنانے والے صارفین کو ریلیف دینے پر مکمل پابندی لگائی
اسلام آباد (آئی این پی )پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے سولر سسٹم کنکشنز کی بلنگ پر یو ٹرن لے لیا۔ دسمبر میں ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس پر بھاری نقصان پہنچا کر جنوری کی بلنگ میں ریلیف دینے کا ایک اور مراسلہ جاری کر دیاگیا۔رپورٹ کے مطابق پی پی ایم سی نے اضافی پینلز لگا کر بجلی بنانے والے صارفین کو ریلیف دینے پر مکمل پابندی لگائی اوردسمبر میں مراسلہ جاری ہونے پر سولر صارفین کے ایکسپورٹ  ہونیوالے یونٹس کو صفر تصور کیا گیا جس کے بعدایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی بنیاد پر بلنگ کی بجائے امپورٹ یونٹس پر بلنگ کی گئی۔پی پی ایم سی نے ایم ڈی آئی کے تحت معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے بلنگ کا حکم دیااوردسمبر میں ریلیف پر پابندی لگا کر جنوری میں ایک اور مراسلہ جاری کر دیا گیا،نئے مراسلے کے تحت مشروط طور پر ڈی جی کیپسٹی کے تحت بلنگ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف معاہدے کے برعکس اضافی یونٹس پر ریلیف نہ دینے کا حکم دیا گیا،دسمبر میں معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایکسپورٹ کا فائدہ نہیں دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بلنگ کے معاملات نیپرا کے پاس ہیں،اور پی ایم سی سی کا بلنگ سے تعلق نہیں ہے۔