لاپتا طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں ملا ہے، ریسکیو آپریشن جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ سے کراچی آتے ہوئے گزشتہ شب اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے نجی کارگو طیارے کا مبلہ مل گیا ہے جبکہ عملے کے ارکان کی تلاش جاری ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان میں بتایا کہ نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران لاپتہ طیارہ کے2 ایئرویز کارگو بی 737 کا ملبہ تلاش کرلیا ہے۔پی اے اے نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ اورماڑہ کے ساحل سے 53 نوٹیکل میل جنوب میں ملا ہے، مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ?پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔