پی اے سی ذیلی کمیٹی نے ایس این جی پی ایل کے 11کروڑ روپے کے اخراجات نمٹا دیے

آڈٹ حکام کے مطابق یہ اخراجات گیس صارفین سے لیے جائیں گے،کمیٹی نے مہربانی کرکے معاملے کو ختم کردیا 
اسلام آباد (آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے ایس این جی پی ایل کے 11کروڑ روپے سے زائد کی چائے،کافی اور کلب ممبر شپ کے اخراجات نمٹا دیے ۔آڈٹ حکام کے مطابق یہ اخراجات گیس صارفین سے لیے جائیں گے۔کمیٹی نے مہربانی کرکے معاملے کو ختم کردیا ۔بدھ  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کے سال 2011-12 سے 2022-23 کے مختلف آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی میں ایگزیکٹوز اور عملے کو 1 ارب 60 کروڑ 40 لاکھ روپے بونس کی ادائیگی کا انکشاف ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ بونس کمپنی میں منافع نہ ہونے کے باوجود دیا گیا، جو فنانس ڈویژن کی ہدایات کے خلاف ہے۔ آڈٹ نے یہ بھی بتایا کہ بونس میں کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی شامل تھے