کمیٹی دہشت گرد حملے سے قبل، دوران اور بعد کے تمام واقعات اور سکیورٹی ردعمل کا جائزہ لے گی
کوئٹہ(آئی این پی )زیارت میں مانگی ڈیم واقعہ کی تحقیقات کیلئے چئیرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ا س ضمن میں محکمہ داخلہ بلوچستان نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کمیٹی میں سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سینئر ڈی آئی جی پولیس اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق انکوائری کمیٹی دہشت گرد حملے سے قبل، دوران اور بعد کے تمام واقعات اور سکیورٹی ردعمل کا جائزہ لے گی، کمیٹی سیکیورٹی اداروں کی تیاری، کمانڈ اینڈ کنٹرول، رابطہ کاری اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لے گی