مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی (آج)منائی جائے گی

 کراچی (آ ئی این پی)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 59ویں برسی(آج) 9جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا