ڈی آئی جی آپریشنز کی متعلقہ افسران سے موقع پر جواب طلبی

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن،ہراسگی وتشددپر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ مقدمات کا تاخیر سے یا غلط اندراج کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔ مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں و پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں لین دین، فراڈ، جھگڑوں سمیت دیگر عوامی شکایات موصول ہوئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک موقع پر ہی جواب طلبی کی۔ انہوں نے خواتین کی ہراسگی کی شکایات پر ایس ایچ اوز گلبرگ،مناواں،لیاقت آباد اورایس ایچ او نواب ٹا ئون کو خاتون افسر کی موجوگی میں بعداز تصدیق قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ فیصل کامران نے پولیس سے متعلقہ شکایت پر ایس پی اقبال ٹا ئون کو انکوائری کی ہدایت کی