پشاور ہائیکورٹ، ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر متعلقہ اتھارٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے  ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق دائر درخواست پر مختصر حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (سمپرا )کو مقدمے میں فریق بنانے کا حکم دے دیا  ۔عدالتی  حکمنامے کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے سمپرا کو فریق بنانے کیلئے   ضمنی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہو چکی ہے اور اب سوشل میڈیا سے متعلق معاملات اسی ادارے کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں