گھر میں 1 کروڑ 20 لاکھ کی چوری،سابقہ ڈرائیور گرفتار

 علی رضا اور راشد سے 40 ہزار سعودی ریال 25 تولے سونا ، گھڑیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)گھر میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی واردات کا معاملہ سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایاگھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال 25 تولے سونا ، گھڑیاں اور پستول برآمد کرلیا گیاملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد گرفتار کرلیا گیا ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے زید تفتیش جاری ہیایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے