مظفرآباد کے نواحی علاقے سیری درہ نکہ شکر پٹیاں میں افسوسناک حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا:ریسکیو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد کے نواحی علاقے سیری درہ نکہ شکر پٹیاں میں جیپ کھائی میں گرگئی۔افسوسناک واقع میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے حادثے کے بعد پولیس انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے