کراچی(یواین پی)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جس میں پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا،اس کے علاوہ کابینہ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دے دی۔