ایران نے جی پی ایس نیویگیشن سسٹم پر انحصار ختم کر دیا

تہران (آئی این پی ) ایران امریکی سیٹلائٹ پر مشتمل عالمی پوزیشنگ و نیویگیشن نظام جی پی ایس پر انحصار مکمل طور پر ختم کر دیا ۔ایرانی میڈیا رپور ٹ کے مطابق ایران جی پی ایس کے بجائے سول و ملٹری مقاصد کی تکمیل چین کا عالمی نیویگیشن سسٹم بیڈو (BeiDou)استعمال کرنے لگا ۔ اس طرح پاکستان کے بعد ایران طاقتور چینی پوزیشنگ نظام سے بھرپور عسکری فائدہ اٹھاتا دوسرا ملک بن گیا۔