چولستان ریلی 2026 میں سپارکو کا جدید ’پاک-ایس بی اے ایس‘ نیویگیشن سسٹم لانچ

ریلی ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ میں غیر معمولی اعتماد حاصل ہوگیا‘ ترجمان سپارکو
اسلام آباد (آن لائن)چولستان ریلی 2026 میں سپارکو کا جدید ’پاک-ایس بی اے ایس‘ نیویگیشن سسٹم لانچ، پوزیشننگ میں نئی تاریخ رقم کر لی گئی ۔ترجمان سپارکو کے مطابق چولستان ریلی 2026 میں سپارکو کا جدید ’پاک-ایس بی اے ایس‘ نیویگیشن سسٹم متعارف کرایا گیا۔ صحرائی حالات میں پاک-ایس بی اے ایس نے اعلیٰ درستی اور سگنل کی پائیداری کا مظاہرہ کیا۔نئی ٹیکنالوجی سے مقام کے تعین میں عام جی این ایس ایس کے مقابلے میں نمایاں کمی۔ ترجمان سپارکونے بتایا کہ ریلی ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ میں غیر معمولی اعتماد حاصل ہوگیا‘ آفات کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں پاک-ایس بی اے ایس مددگار ثابت ہوگا۔ ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی کے شعبے میں محفوظ اور مؤثر نیویگیشن کی سہولت۔ ترجمان سپارکونے بتایاکہ سروے اور نقشہ سازی میں پوزیشننگ کی غلطیاں کم اور لاگت میں کمی ممکن۔ جدید نظام عوامی تحفظ اور تکنیکی خود انحصاری کو مضبوط کرے گا۔