حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول کی ذاتی رائے ہے : خرم دستگیر

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے  حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول بھٹو کی پارٹی پالیسی  ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول بھٹو کو وضاحت دینی چاہیے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا  کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے۔