پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو لاکر بسایا، ہم ٹی ٹی پی کا تعاقب کرکے خاتمہ کریں گے، وزیر اطلاعات

پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو لاکر بسایا، ہم ٹی ٹی پی کا تعاقب کرکے خاتمہ کریں گے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پارٹی نے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی، جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے اور اس کا خاتمہ آخری دم تک کیا جائے گا۔

انہوں نے معاشی کامیابیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے سے ابھرا، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہوا اور صرف دسمبر میں 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا، جس میں سعودی عرب اور ملائیشیا کے ساتھ معاہدے شامل ہیں۔عطاءاللہ تارڑ نے سفارتی کامیابیاں بھی بیان کیں اور کہا کہ پاکستان اب تنہائی میں نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے سال 2025 کو کامیابیوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، جبکہ معاشی اور معاشرتی ترقی بھی حاصل ہوئی۔مزید برآں، انہوں نے خواتین کی تضحیک اور خیبرپختونخوا میں بیڈ گورننس پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔