مختلف جماعتوں کے سرگرم سیاسی کارکنوں پیپلز پارٹی میں شامل، گورنر پنجاب کا خیرمقدم

 مختلف جماعتوں کے سرگرم سیاسی کارکنوں پیپلز پارٹی میں شامل، گورنر پنجاب کا خیرمقدم

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سید داود علی گیلانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سرگرم سیاسی کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

گورنر پنجاب نے شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے، اور پیپلز پارٹی ہمیشہ اداروں کی مضبوطی، آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔