لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے تین الگ الگ واقعات پیش آئیجن پر ریسکیوکے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ میاں منشی ہسپتال، میاں بلو روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک پیپر گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہیں۔دوسرا واقعہ ببتیاں چوک ڈیفنس روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک نجی یونیورسٹی کی بیسمنٹ میں قائم سٹور میں آگ لگ گئی۔ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک لیاتیسرا واقعہ سلامت پورہ مین جی ٹی روڈ پرپیش آیاجہاں ایک فیکٹری میں موجود آئل ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے انتہائی احتیاط کے ساتھ آگ پر قابو پایا اور بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ریسکیو حکام کے مطابق تینوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔