سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ریپس پر پاپندی کا فیصلہ

میڈیکل ریپس کو انٹرٹین کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم 
لاہور (کرائم  رپورٹر )محکمہ صحت سپشلائزد کی لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں پر پاپندی کا فیصلہ ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میڈیکل ریپس کے داخلے پر مکمل پابندی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے مراسلہ بھی جاری کر دیا۔ہسپتال کی حدود میں میڈیکل ریپ کا داخلہ غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے ،میڈیکل ریپس کو انٹرٹین کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم، متعلقہ ڈاکٹر کے کمرے سے میڈیکل ریپ کے ملنے پر سخت ایکشن ہوگا،پی آئی سی لاہور میں میڈیکل ریپس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ وارننگ کے بجائے میڈیکل ریپس کے خلاف براہِ راست ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،سکیورٹی سٹاف اور انتظامیہ کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔