تھانہ روات پولیس نے دو ہفتے قبل اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد مقتولہ کے سابقہ شوہر پر الزام لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
کارروائی کے دوران قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق زیرِ حراست شخص نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خود کو معمولی زخمی کر لیا تھا۔ ابتدائی طور پر اس نے پولیس کو یہ ڈھونگ رچایا کہ مقتولہ کے سابقہ شوہر نے ان پر فائرنگ کی ہے۔مزید تفتیش کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ قتل اور خود کو زخمی کرنے کا عمل اس نے خود کیا۔ ملزم کے انکشاف اور نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید ملحقہ تحقیقات جاری ہیں اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔