روس کے یوکرین میں حملے، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

کیف،ماسکو(آئی این پی )روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے کو نشانہ بنایا گیا  ، ان حملوں سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی  اور بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے  ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کی وزارتِ توانائی  نے بتایا ہے کہ  بدھ و جمعرات کی درمیانی    شب روسی حملوں کے نتیجے میں ڈنیپروپیٹروسک اور زاپوریژیا کے علاقے تقریبا مکمل طور پر بجلی سے محروم ہو گئے